حجاج کرام سعودی عرب میں ملکی وقار میں اضافہ کریں، انیق احمد

 حجاج کرام سعودی عرب میں ملکی وقار میں اضافہ کریں، انیق احمد

حیدرآباد(این این آئی)نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی حجاج سعودی عرب میں اپنے ملک کے وقار میں اضافہ کریں اور اپنے طرز عمل سے ایک مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیں،میدان عرفات میں ملک کے استحکام و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

حیدرآباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج خود سے خدا تک کے سفر کا نام ہے ، تربیتی ورکشاپس میں مناسک حج کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کی تربیت کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے ۔ امسال حاجیوں کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ اور بہتر سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ حاجیوں کے لئے ایپ بنائی ہے جو بہت مفید ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ حاجیوں کو حکومت کی جانب سے فری موبائل فون سم، ایک بریف کیس اور خواتین کو عبایا دیئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں