الیکشن سے قبل طاقتور بندے نے کہا آپ پر کراس لگ چکا:جاوید لطیف

الیکشن سے قبل طاقتور بندے نے کہا  آپ پر کراس لگ چکا:جاوید لطیف

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ الیکشن سے 15، 20 دن پہلے ایک طاقتور بندے نے کہا کہ آپ پر کراس لگا ہوا ہے۔۔۔

مجھے تو یہاں تک کہہ دیا گیا تھا کہ آپ الیکشن کا نتیجہ نہیں دیکھ سکو گے، 9، 10مئی والی جماعت کو کیوں ووٹ پڑا؟ یہ ریاستی اداروں کیلئے الارمنگ چیز ہے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ بیلنس کرنے کا طریقہ یا دلیل کسی بھی ادارے اور ریاست کے فائدے میں نہیں ،اس بار پسند ناپسند کی بنیاد پر کسی کو باہر رکھا اور کسی کو لے آئے ، یہ اختیار ان کا نہیں ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں