مبینہ غیر قانونی بھرتیاں:پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی سمیت تمام ملزم فرد جرم کے لئے کل طلب

مبینہ غیر قانونی بھرتیاں:پرویز الٰہی  اور محمد خان بھٹی سمیت تمام ملزم  فرد جرم کے لئے کل طلب

لاہور(اپنے خبر نگار سے)اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر سماعت کی۔

سابق وزیراعلی ٰ پنجاب پرویز الٰہی سمیت دیگر  

کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو عدالت کے روبرو پیش نہ کیا گیا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ۔عدالت نے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی ۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں