ن لیگ میں شمولیت پر وسیم قادر کیخلاف تھانہ میں اندراج مقد مہ کی درخواست

 ن لیگ میں شمولیت پر وسیم قادر کیخلاف تھانہ میں اندراج مقد مہ کی درخواست

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنیوالے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نومنتخب ایم این اے وسیم قادر کیخلاف راشد خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانے میں دیدی۔

راشد خان ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وسیم قادر نے این اے 121سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی ،حلف دیا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا سپاہی ہوں ، اور اس کی انہوں نے دوران الیکشن مہم بھی یقین دہانی کرائی مگر اب اس نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی، مقدمہ درج کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں