مرزا اختیار بیگ کی نااہلی کا مطالبہ

مرزا اختیار بیگ کی نااہلی کا مطالبہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241 سے کامیاب ہونے والے امیدوار مرزا اختیار بیگ کو نااہل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ مرزا اختیار بیگ کو دہری شہریت کے باوجود الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی، اب وقت آگیا ہے کینیڈین شہریت ترک کرنے کا دستاویزی ثبوت فراہم کیا جائے ۔خرم شیر زمان نے کہا کہ مرزا اختیار بیگ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2023 ئمیں کینیڈین شہریت ترک کردی تھی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا سرٹیفکیٹ کہاں ہے ؟ آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت مرزا اختیار بیگ کو نااہل قرار دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...