لاپتہ نومنتخب ایم این اے بریگیڈئیر(ر) اسلم گھمن 5روز بعد گھر پہنچ گئے

لاپتہ نومنتخب ایم این اے بریگیڈئیر(ر)  اسلم گھمن 5روز بعد گھر پہنچ گئے

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نومنتخب ممبر قومی اسمبلی بریگیڈئیر(ر)اسلم گھمن 5روز لاپتہ رہنے کے بعدگزشتہ روز گھر پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 74 سمبڑیال سیالکوٹ سے منتخب ہونیوالے اسلم گھمن پانچ روز قبل اپنے ڈرائیور اور گاڑی سمیت لاہور سے واپس اپنے گھر سمبڑیال جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے ۔ان کی بازیابی کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج سمبڑیال کی عدالت میں رٹ پٹیشن بھی دائر کی گئی تھی۔اسلم گھمن کے ترجمان ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ نے بتایا کہ لاپتہ نومنتخب رکن اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں