بلوچستان میں مخصوص نشستیں:مرکزی صدرن لیگ کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم کی جائیں گی:الیکشن کمیشن

بلوچستان میں مخصوص نشستیں:مرکزی  صدرن لیگ کی فراہم کردہ فہرستیں  تسلیم کی جائیں گی:الیکشن کمیشن

اسلا م آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کی بلوچستان اسمبلی سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا معاملہ حل ہو گیا، جس پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ مرکزی صدرن لیگ کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم کی جائیں گی،صدرن لیگ بلوچستان کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم نہیں کی جائیں گی،الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ ریٹرننگ افسر مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرست کو جاری کرے ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر کی جانب سے الگ فہرست جمع کروائی گئی تھی جس پر تنازع پیداہوا، الیکشن کمیشن نے معاملے پر 16 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جوکہ جمعرات کو سنا دیا گیا، درخواست گزارکی جانب سے حافظ احسان احمد کھوکھربطوروکیل پیش ہوئے تھے ، الیکشن کمیشن میں درخواست پیٹرک سینٹ مسیح نے دائر کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں