پی ٹی آئی:3مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن ،علی ظفر چیئرمین کے امیدوار

پی ٹی آئی:3مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن ،علی ظفر چیئرمین کے امیدوار

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات 3مارچ کو کرانے کااعلان کردیا، علی ظفر چیئرمین کے امیدوار ہونگے ۔

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی  انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 23اور24فروری کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے سکروٹنی 25فروری کو ہوگی جبکہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27فروری تک ہوں گے ۔پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی، پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ سنٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں