لیسکو:مزید 401بجلی چور بے نقاب ،بھاری جرمانے عائد

لیسکو:مزید 401بجلی چور  بے نقاب ،بھاری جرمانے عائد

لاہور(اے پی پی)لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 401 ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

 لیسکو ترجمان کے مطابق بجلی چوری کرنے والے 154ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرا لئے گئے ۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں6 کمرشل،3زرعی، 1 انڈسٹریل اور391 گھریلو تھے ۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ڈٹیکشن بل کی مد میں 96لاکھ 29 ہزار3 سو18 روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔ علاوہ ازیں موہلنوال گاؤں میں انڈسٹریل صارف بجلی چوری کرتے پکڑا گیا، ایس ڈی او چوہنگ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا لیا ۔لیسکو ترجمان کے مطابق161 روز سے جاری مہم کے دوران 85ہزار393 ڈیفالٹرز سے ابتک 2ارب 55 کروڑ روپے ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں