وفاقی وزارتوں ، ڈویژنز کی خالی اسامیوں کا ریکارڈ31مارچ تک طلب

 وفاقی وزارتوں ، ڈویژنز کی خالی اسامیوں کا ریکارڈ31مارچ تک طلب

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں ، ڈویژنوں ، محکموں سے 1 تا16گریڈ کی خالی اسامیوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں ، ڈویژنوں ، محکموں سے غیر مسلم، خواتین اور معذور کوٹہ کے تمام کیڈر اور گریڈ کی خالی اسامیوں کی الگ تفصیل بھجوانے کے احکامات دئیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں ، ڈویژنوں ، محکموں کو 31مارچ 2024تک 1 تا16 گریڈ کی تمام کیڈر اور گریڈ کی خالی ہونے والی اسامیوں کاریکارڈ بھجوانے کے احکامات دئیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق 1 تا 16 گریڈ کی مختلف کیڈر کی تمام اسامیاں جن پر بھرتیاں قواعد کے مطابق براہ راست ٹیسٹ و انٹرویو کے ذریعے کی جاتی ہیں کی تفصیل بھجوائی جائیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو خالی اسامیوںکی تفصیل بھجوانے کے لئے فارم بھجوایا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں