زرداری سے سنجرانی،خالد مگسی، اے این پی سینیٹرز کی ملاقات ،حمایت کااعلان

زرداری سے سنجرانی،خالد مگسی، اے این  پی سینیٹرز کی ملاقات ،حمایت کااعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی سے اے این پی کے نو منتخب ایم پی اے زمرد خان، سینیٹر دائود خان اور سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق نے ملاقات کی۔

سینیٹر دائود خان اورنوابزادہ عمر فاروق نے سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ایم پی اے زمرد خان نے بلوچستان میں حکومت سازی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔ زرداری سے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اوربلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی نے ملاقات کی جس میں سینیٹ الیکشن اور صدارتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں