مریم نواز خدمت کی روایات کو آگے بڑھائینگی:رانا ثنا

مریم نواز خدمت کی روایات کو آگے بڑھائینگی:رانا ثنا

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اب مریم نواز خدمت کی روایات کو آگے بڑھائیں گی،خدمت کی جو روایات نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ کے منصب پر رہتے قائم کیں انہیں پہلے شہبازشریف نے آگے بڑھایا، اب مریم نواز آگے بڑھائیں گی۔

 میں پارٹی کے ساتھ ہوں، پارٹی جہاں چاہے گی میں حاضر ہوں ۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تاریخی  لمحہ دیکھنے آئے ہیں، مریم نواز میرٹ پر کام کریں گی، ان کو تمام طبقات کا تعاون حاصل رہے گا ،مریم نواز پنجاب میں سیاسی اور معاشی استحکام میں اپنا کردار ادا کریں گی ، ضمنی الیکشن ان لوگوں کا بنیادی حق ہے جنہوں نے حلقوں میں محنت کی۔پورے پاکستان کی سیاست میں بدتمیزی اور بدتہذیبی کا سلسلہ گزشتہ 4 سال سے جاری ہے ، پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے ، پاکستان کو سیاسی استحکام دینا بڑا چیلنج ہے ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان کے اوپر 2018 میں دھاندلی کا الزام تھا، وہ کہتے تھے آئینی و قانون طریقہ کار اپنائیں، اب وہ بھی آئینی و قانونی طریقہ کار اپنائیں اور ریلیف لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں