قلات میں فائرنگ ،ایک ہندوتاجر ہلاک، دوسرا زخمی

قلات میں فائرنگ ،ایک ہندوتاجر ہلاک، دوسرا زخمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع قلات میں پیر کی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہندوتاجر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

قلات پولیس کے ایک اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ شراب کی دکان پر کی گئی۔پولیس اہلکار کے مطابق فائرنگ سے ہندوتاجر لیلا رام موقع پرہلاک ہوگیا جبکہ کرتن کمہار زخمی ہوگیا جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔اہلکار کے مطابق حملہ آور فرار ہوگئے ۔اہلکار کا کہنا تھا کہ حملے کے محرکات کے بارے میں مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں