نشئی نے چھری کے وار کرکے بیوی قتل ، بیٹی زخمی کر دی

 نشئی نے چھری کے وار کرکے بیوی قتل ، بیٹی زخمی کر دی

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقہ اسلام نگر والٹن میں نشئی نے چھری کے وار کرکے 40 سالہ بیوی کو قتل ،14سالہ بیٹی کو شدید زخمی کر دیا جبکہ ملزم نے اپنی کلائی کی نس بھی کاٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام نگر والٹن کا رہائشی 42 سالہ داؤد نشہ کا عادی ہے اور گزشتہ روز اس نے گھریلو جھگڑے پرچھری کے پے درپے وار کرکے اپنی بیوی 40 سالہ رائنہ مسیح کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور 14 سالہ بیٹی زائنہ داؤد کو شدید زخمی کر دیا۔بعدازاں ملزم داؤد نے چھری مار کر اپنی کلائی کی نس بھی کاٹ لی، زخمی بیٹی اور ملزم داؤد کو لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں