الیکشن کمیشن نشستوں کی نئی فہرست پر معاملہ نہیں روک سکتا :کائرہ

الیکشن کمیشن نشستوں کی نئی فہرست  پر معاملہ نہیں روک سکتا :کائرہ

اسلام آباد(این این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ مخصوص نشستوں کی نئی فہرست پر الیکشن کمیشن معاملہ روک نہیں سکتا،الیکشن کمیشن ارکان کے نوٹیفکیشن کرتا ہے ، سنی اتحاد کونسل نے نئی فہرست دینی ہے تو اس کا ٹائم فریم الگ معاملہ ہے ۔

 اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر معاملہ چل رہا ہے ، مخصوص نشستوں کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل نے فہرست نہیں دی تھی،ماضی میں بی اے پی کی مخصوص نشستوں سے متعلق ایک پریکٹس ہو چکی ہے ، میں کسی جماعت کے حقوق کی مخالفت نہیں کر رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں