ہم پنجاب میں وزارتیں نہیں لے رہے ،علی حیدر گیلانی

ہم پنجاب میں وزارتیں نہیں  لے رہے ،علی حیدر گیلانی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہم پنجاب میں وزارتیں نہیں لے رہے مسلم لیگ ن کی حمایت جاری رکھیں گے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کابینہ کاحصہ نہیں بنے گی۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرعلی حیدر گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازکوانتخاب میں ووٹ دیا،آئندہ بھی سپورٹ کرینگے ،مستقبل میں پاورشیئرنگ کی بات ہوئی تو پارٹی اس پر فیصلہ کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں