سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ نے استعفیٰ دیدیا

سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ نے استعفیٰ دیدیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ نے استعفیٰ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو بھجوا دیا۔

سیشن جج نے استعفے میں لکھا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سلیم جیسر نے چپڑاسی کی نوکری بغیر میڈیکل دلوانے کیلئے ایڈیشنل رجسٹرار کے ذریعے پیغام  بھجوایا۔خلاف قواعد نوکری نہ دینے پر جسٹس سلیم مجھ سے شدید ناراض ہیں۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ جسٹس سلیم جیسر کے سابق منشی محمد ملوک نے میرے دفتر آکر نوکری نہ دینے پر دھمکیاں بھی دیں جبکہ جسٹس سلیم جیسر کی انسپکشن کے دوران ایڈیشنل رجسٹرار مجھ سے جونیئر ہونے کے باوجود مجھے ہدایات دیتے رہے ۔ذلت کے ماحول میں نوکری نہیں کر سکتا۔27سال جوڈیشری میں خدمات سر انجام دیں۔ جسٹس سلیم جیسر کی انسپکشن کے دوران لکھے گئے نوٹس بھی سوشل میڈیا پر وائرل کرائے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں