ملک میں ابھی تک استحکام حاصل نہ ہو سکا:ملیحہ لودھی

ملک میں ابھی تک استحکام حاصل نہ ہو سکا:ملیحہ لودھی

اسلام آباد (دنیا نیوز )دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘ کے میزبان کامران خان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفارتکار ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک استحکام حاصل نہیں ہو سکا، اسکی کئی وجوہات میں سے ایک سیاسی غیر یقینی ہے ،ملک میں سیاسی برداشت کا ہمیشہ فقدان رہا ہے ۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران سیاسی محاذ آرائی مزید بڑھ جاتی ہے ، ملکی مفاد کو ذاتی مفاد سے اوپر رکھنا چاہیے ، اس وقت اداروں ، سیاسی رہنما ؤں حتیٰ کہ اسٹیبلشمنٹ کو ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر علی ظفر نے گفتگو میں کہا ہے کہ پی پی ، ن لیگ کو اسمبلی میں اپنی مخصوص نشستیں مل چکیں ، امید تھی وہ دوسروں کی سیٹیں چھیننے کی کوشش نہیں کریں گے لیکن دونوں نے الیکشن کمیشن میں کہا ہم یہ سیٹیں لینا چاہتے ہیں ، آرٹیکل 58 کے تحت آپ کا حق صرف ان مخصوص سیٹوں کا ہے جتنے آپ کے امیدوار منتخب ہو کر اسمبلی آئیں، کے پی کے میں 93 نشستیں ہماری ہیں ، اسطرح پی ٹی آئی کو 23 مخصوص سیٹیں ملنی چاہئیں، پی پی اور ن لیگ کی یہاں کوئی سیٹ نہیں ، وہ چاہتے ہیں 25 میں سے 22 انہیں مل جائیں۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے آپ اپنے کوٹے سے زیادہ نشستیں مانگ رہے ہیں ، اس کا آپ کو حق ہی نہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں