صدر کے انتخاب کا اعلان،2مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع ہونگے:الیکشن کمیشن

صدر کے انتخاب کا اعلان،2مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع ہونگے:الیکشن کمیشن

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں )الیکشن کمیشن نے صدرکے انتخاب کا اعلان کر دیا۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکیں گے ۔

ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آئین کے آرٹیکل(4) 41 کے  تحت صدر پاکستان کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 30 ایام کے اندر کروانا لازم ہے ۔ کیونکہ آئین کے آرٹیکل 91 اور 130 کے تحت تمام اسمبلیوں کی پہلی نشست انتخابات کے بعد 21 ایام کے اندر منعقد ہونا ضروری ہے ۔ 29 فروری 2024 کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی اور اس طرح سے صدر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہو جائیگی۔ الیکشن کمیشن یکم مارچ 2024 کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا۔ آئین کے تحت کا غذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ایک دن مقرر کیا جائیگا۔ مجوزہ پروگرام کے مطابق 2 مارچ دن 12:00بجے تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکیں گے ۔ خواہش مند امیدواروں کے لئے منگل سے (گزشتہ روز)ہی کا غذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا اور بلوچستان سے حاصل کر نے کا اعلان کردیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں