بجلی تاروں کی تنصیب، موٹروے ایم 2آج اور کل بند

بجلی تاروں کی تنصیب، موٹروے ایم 2آج اور کل بند

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)220 کے وی الیکٹریسٹی وائر انسٹالیشن کے سلسلہ میں موٹروے ایم ٹو آج اورکل ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

ترجمان موٹروے کے مطابق ایم ٹو پر آج اور کل شیخوپورہ کی حدود میں صبح 10 سے دوپہر 12 بجے تک ٹریفک کو وقفے وقفے سے چلایا جائے  گا، لاہور سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شیخوپورہ کے قریب وقفہ وقفہ سے 15 منٹ کیلئے ٹریفک کو دونوں جانب سے روک دیا جائے گا۔ وائر انسٹالیشن کے دوران مسافروں کی رہنمائی کے لیے 2 پٹرولنگ گاڑیاں خصوصی طور موجود رہیں گی، انسٹالیشن کو 6 فیز میں مکمل کیا جائے گا، ہر فیز میں ٹریفک 15 سے 20 منٹ تک بند رہے گی۔ مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں