وزارتیں یا عہدے نہیں صرف اختیار چاہئے :مصطفی کمال

وزارتیں یا عہدے نہیں صرف اختیار چاہئے :مصطفی کمال

لاہور(دنیا نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا الیکشن سے پہلے ہماری ن لیگ سے ملاقات ہوئی تھی، بلدیاتی اداروں کو مالی و انتظامی خود مختاری دینے کے لئے آئینی ترمیم پر سپورٹ چاہتے ہیں۔۔۔

جس سے مقامی حکومتوں کے نظام کو آئینی تحفظ حاصل ہوگا، دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھمیں گفتگوکرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا ن لیگ سے بلدیاتی آئینی ترمیم کے حوالے سے بات کررہے تھے ،اب بھی وہی بات ہے ، ہم چاہتے ہیں اختیارات اور وسائل وزیراعلیٰ ہاؤس سے نکل کرسٹی ڈسٹرکٹ ٹاؤن ،یونین کونسل لیول پرلے کر جائیں،اس طرح ہم نے باقاعدہ آئینی ترمیم کا مسودہ بنایا ہے ،امید ہے اس ایگریمنٹ پرسائن ہوجائے گا،ن لیگ ہمارا ساتھ دے گی،پھر ہم پیپلزپارٹی کے پاس بھی جائیں گے ،ن لیگ کے ساتھ مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں،پہلے دن سے طے تھا کہ ہم حکومت کا ساتھ دیں گے ، ہم ان کو ووٹ دیں گے ،اس میں کوئی شرط نہیں ہے کہ ہم کو اس کے بدلے وزارتیں دی جائیں،ہمیں عہدوں کی ضرورت نہیں، ہم ایسی وزارت نہیں لیں گے جو وزارت برائے وزارت ہو،صرف ہم اختیار مانگ رہے ہیں، حکومت میں برائے نام نہیں رہنا چاہتے ، ہماری توجہ لوگوں کو کیسے ڈیلیور کرنا ہے اس پر ہے ، ایسا نہ ہو نام کے حکومت میں ہوں اور عوام کو کچھ ڈیلیور نہ کرسکیں،ہم سیاسی استحکام اور معاشی بہتری کیلئے ن لیگ کو سپورٹ کرر ہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں کہا ہے اگر ن لیگ چاہے تو ہمیں سندھ میں گورنر شپ دے دے ہم اس کو مجبور نہیں کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں