نگران دور میں تعاون پر تما م سیاسی جماعتوں کا شکریہ :سولنگی

 نگران دور میں تعاون پر تما م سیاسی جماعتوں کا شکریہ :سولنگی

اسلام آباد (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ! آج ملک میں جمہوری عمل جاری ہے ، پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

 نگران حکومت نے بروقت انتخابات منعقد کروائے اور آج ملک میں نئی اسمبلیاں وجود میں آ چکی ہیں، امید ہے نئی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ تعاون پر تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت پارلیمانی امور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرتضی سولنگی نے کہا کہ عوام کی شرکت کے بغیر جمہوریت کامیاب نہیں ہو سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں