ستوکتلہ:موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان قتل

ستوکتلہ:موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان قتل

لاہور، کاہنہ (کرائم سیل، نمائندہ دنیا)ستوکتلہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کر کے نامعلوم نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

ویلنشیا ٹائون ڈیفنس روڈ پر ملزموں نے فائرنگ کر کے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو قتل کیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق پیچھا  کرتے ملزموں نے مقتول کے قریب پہنچ کر اس کے سر میں فائر مارا اس دوران مقتول دوسری موٹرسائیکل سے ٹکرا کر گر گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں