سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمدکی حمزہ شہباز سے ملاقات ،اہم امور پرتبادلہ خیال

سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمدکی حمزہ شہباز  سے ملاقات ،اہم امور پرتبادلہ خیال

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی اوراہم سیاسی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دیگر ارکان پنجاب اسمبلی بھی موجود تھے ۔ بعدازاں حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کے خودکشی کرنے والے کارکن چودھری عتیق کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ حمزہ شہباز نے قتل ہونیوالے امیر بالاج کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے بھائی امیر معصب ٹیپو اور امیر فتح ٹیپو کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں