جی سی یونیورسٹی ، بے ضابطگیاں،پرووائس چانسلر کااختیارات سے تجاوز

جی سی یونیورسٹی ، بے ضابطگیاں،پرووائس چانسلر کااختیارات سے تجاوز

لاہور(عاطف پرویز سے )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سینئر ترین آفیسرنے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پرچانسلر گورنر پنجاب، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سینڈیکیٹ کو خط لکھ دیا ، گورنر نے سینڈیکیٹ کے گزشتہ اجلاس میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر جواب طلب کرلیا ۔

 تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے تنازعات اور سیکنڈل سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ،سینئر ترین آفیسرڈاکٹرشوکت کی طرف سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے سینڈیکیٹ کے گزشتہ اجلاس میں قواعدوضوابط کی خلاف ورزیاں ہوئیں،کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچر کو غیر  قانونی طور پر رجسٹرار کا چارج دیا گیا ، کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کا ٹیچر رجسٹرار آفس کا تمام ریکارڈ غیر قانونی طور پر شعبہ سے لے گیا اوررجسٹرار آفس کے عملے کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ جنسی ہراسگی کے الزام میں برطرف اساتذہ کو بحال کیا جائے ۔ پرو وائس چانسلر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے خزانہ دار کی بھرتی کیلئے آج انٹرویو کر رہے ہیں ،خط میں فوری سینڈیکیٹ اجلاس بلانے کیلئے درخواست بھی کی گئی ہے ۔ روزنامہ دنیا کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب نے جی سی یو انتظامیہ سے ان بے ضابطگیوں پر جواب طلب کرلیاہے ۔ دوسری طرف اساتذہ کا کہنا ہے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے عارضی وائس چانسلرز کو اہم فیصلے کرنے سے روک رکھاہے جبکہ جامعہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خزانہ دارکی بھرتی ایچ ای ڈی کی ہدایات کی روشنی میں کر رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں