اکرم لاہوری کیخلاف مقدمات کی پراگریس رپورٹ عدالت میں پیش

 اکرم لاہوری کیخلاف مقدمات کی پراگریس رپورٹ عدالت میں پیش

لاہور(اپنے خبر نگار سے )ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف 11 افراد کے قتل کے 26 سال پرانے کیس میں مقدمات کی پراگریس رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردی گئی ،عدالت نے ملزم کی ضمانت پر سماعت 2اپریل تک ملتوی کردی ۔

مقدمات کی پراگرس رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ  ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری اور اس کے ساتھیوں نے 1998میں مومن پورہ لاہور میں فائرنگ کر کے 11 افراد کو قتل کیا ۔ملزم اس وقت سکھر جیل میں موجود ہے جبکہ اس کے شریک ملز م عدالت سے 20،20بار سزائے موت پاچکے ہیں ۔ ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری مشہور شاعر محسن نقوی قتل میں بھی ملوث ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں