باپ کی مو جودگی میں بیٹی قتل ،ویڈیو وائرل،2 گرفتار

باپ کی مو جودگی میں بیٹی قتل ،ویڈیو وائرل،2 گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)باپ کی موجودگی میں سگے بھائی نے گلہ دبا کر نوجوان بہن کو قتل کردیا،ملز موں نے قتل کی واردات کو چھپانے کے لئے رات کے اندھیرے میں ہی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد قریبی قبرستان میں دفن کر دیا۔

 ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے 2 ملز موں کو گرفتار اور قبرکشائی کے بعد مقتولہ کی لاش سے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے ، اضافی آبادی اوڈاں والی بستی میں ملزم عبدالستار اوڈھ کی موجودگی میں اسکے بیٹے فیصل اوڈھ نے  17اور18 مارچ کی درمیانی شب اپنی 22 سالہ بہن ماریہ کو گلا دبا کر قتل کردیا، اور پھر قتل کی واردات کو چھپانے کیلئے رات کے اندھیرے میں ہی مقتولہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدقریبی قبرستان میں دفن کردیا تھا ، گلا دبا کر قتل کرنے کے دوران مقتولہ کا دوسرا بھائی شہباز اوڈھ موبائل پر ویڈیو بناتا رہا، قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملزم عبدالستار اور اسکے بیٹے فیصل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ،مقتولہ کے بھائی شہباز اوڈھ اور اسکی اہلیہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ملزم عبدالستار اور فیصل کے تعلقات مقتولہ کے ساتھ درست نہیں تھے ،وقوعہ کے روز ملز موں نے انکی دو کمسن بچیوں کو یرغمال بنا لیا تھا جس کے باعث وہ خاموش ہوگئے ،ملزم نے ماریہ کو قتل کرنے کے بعد لوگوں کو بتایا کہ ماریہ نے روزہ افطار کیا تو اسکے بعد زیادہ کھانے پینے سے اسکی طبیعت خراب ہوگئی اور اسکی وفات ہوگئی،جبکہ ڈی پی او عبادت نثار نے کہا ہے کہ ملز موں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں