اوکاڑہ :سابق ایم این اے رائو اجمل کی پتنگ اُڑاتے ہوئے ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

 اوکاڑہ :سابق ایم این اے رائو اجمل  کی پتنگ اُڑاتے ہوئے  ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

اوکاڑہ،شیر گڑھ(دنیا نیوز، نامہ نگار)سابق ایم این اے راؤ اجمل کی پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔اوکاڑہ پولیس نے ویڈیو منظر عام پر آتے ہی ایف آئی آر درج کر لی۔

پولیس حکام کے مطابق کیس کی تحقیقات جاری ہیں ، قانون کے مطابق میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔علاوہ ازیں سابق ایم این اے رائو اجمل خان کے ترجمان محمد زمان رفیق نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ رائواجمل خان کی پتنگ اڑاتے ویڈیو 7سال پرانی ہے ، مخالفین سستی شہرت حاصل نہ کریں ، وائرل ویڈیو اسوقت کی ہے جب پتنگ بازی پر پابندی نہیں تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں