ججزکیخلاف ریفرنس بنانیوالے مشورہ نہ دیں توبہتر:اعظم تارڑ

ججزکیخلاف ریفرنس بنانیوالے مشورہ نہ دیں توبہتر:اعظم تارڑ

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا کہا قانون نہیں، آئین پر عمل ہو گا، اپنی حکومت میں ججز کے خلاف ریفرنس بنانے والے مشورے نہ دیں تو بہتر ہو گا۔

 وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا ججوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی اور اس کے بانی کے بیانات سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کو سیاست کی نظر کرنے کی مذموم کوشش ہے ،بیرسٹر گوہر خود وکیل ہیں انہیں علم ہونا چاہئے کہ آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت بینچ کی تشکیل کی گئی ہے ،فل کورٹ نے ہی اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں تحقیقات کا کہا گیا تھا، چیف جسٹس اور سینئر ججز کی کمیٹی کی صوابدید ہے کہ وہ کس معاملے پر کون سا بینچ تشکیل دیں۔عدلیہ کی آزادی سے متعلق اہم معاملہ پر سیاست نہ کرنا ہی ملک اور عدلیہ کے لئے اچھا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں