سپریم کورٹ:ججز خط پر 3ججوں کا کمیشن بنانیکی درخواست دائر

سپریم کورٹ:ججز خط پر 3ججوں کا کمیشن بنانیکی درخواست دائر

لاہور(کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 6ججوں کے خط کی تحقیقات کیلئے 3 ججوں پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں وزارت قانون اور وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں سینئر قانون دان اعتزاز  احسن نے موقف اپنایا کہ 5 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک خط لکھا گیا، خط کے مطابق ججوں کا کوڈ آف کنڈکٹ عدلیہ کے کام میں مداخلت کے بارے میں رہنمائی فراہم نہیں کرتا، ججوں نے خط میں تحریر کیا ہے کہ کیا ججوں کو ڈرانا خفیہ اداروں کی پالیسی ہے ؟ استدعا ہے کہ جسٹس (ر) شوکت صدیقی اور ججوں کے خط کو خفیہ اداروں کی جانب سے عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کا ثبوت تسلیم کیا جائے ، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث خفیہ اداروں کے افراد کے تعین کے لئے سپریم کورٹ کے 3 ججوں پر مشتمل کمیشن قائم کیا جائے ، استدعا ہے کہ وفاقی حکومت کو ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث خفیہ اداروں کے تمام افراد کو نوکری سے بر طرف کرنیکا حکم دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں