ایک اور اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار

 ایک اور اشتہاری متحدہ عرب  امارات سے گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سرگرم، فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب ایک اور اشتہاری کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا۔

جسکے بعد رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرموں کی مجموعی تعداد 26ہو گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم  صابر علی 3سال قبل شہری سے 30لاکھ روپے کا فراڈ کرکے بیرون ملک مفرور ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا ، گرفتاری کیلئے کوششیں جاری رکھیں ، گرفتار ملزم کو ایئر پورٹ پر میانوالی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں