بانی پی ٹی آئی اپریل کے آخر میں جیل سے باہر:بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی اپریل کے آخر میں جیل سے باہر:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد( آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے تک جیل سے باہر ہوں گے ،پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے سب کام کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریار آفریدی کے بیان پر مجھے شکایت ہے ۔انہیں اپنا موقف جلسے کے بجائے پارٹی پلیٹ فارم پر پیش کرنا چاہیے تھا۔ 13 اپریل کو پشین میں احتجاجی جلسہ کریں  گے  جب کہ گوجرانوالہ میں اتحادی پارٹیوں کے ساتھ احتجاجی جلسہ کریں گے ۔ ان جلسوں کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور چوری شدہ مینڈیٹ واپس حاصل کرنا ہے ۔بیرسٹر گوہر کامزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت ترقیاتی کاموں کے میگا پراجیکٹس کا آغاز جلد کرے گی۔آئی جی، چیف سیکرٹری کی تقرری اور مرکز کے ذمے بقایاجات پر تحفظات ہیں۔ وفاقی حکومت کو ہماری حکومت کے یہ تحفظات دور کرنے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں