بلوچستان :طوفانی بارش ، آسمانی بجلی گرنے سے 4 جاں بحق

بلوچستان :طوفانی بارش ، آسمانی بجلی گرنے سے 4 جاں بحق

اسلام آباد،چمن،کوئٹہ (اپنے رپورٹرسے ،نیوز ایجنسیاں ) بلوچستان کے ضلع سوراب اور پشین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،گلگت بلتستان ، کشمیر سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج (ہفتہ کو ) آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش،چند مقامات پر ژالہ باری ،بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علا قوں میں گرم رہا تاہم کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا اور سمنگلی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ،قلات میں ریتیلا طوفان، ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جس سے کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے اورکچی دیواریں، سولرپینلز گر گئے ، مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی ۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق چمن، چاغی، نوشکی، سوراب، خضدار، کوئٹہ اور گردونواح میں بارش ہوئی ، کوئٹہ میں شدید بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں