وزیر اعلی سندھ اور سابق نگران وزیر داخلہ آمنے سامنے

وزیر اعلی سندھ اور سابق نگران  وزیر داخلہ آمنے سامنے

کراچی(خبرایجنسیاں)سندھ میں خراب امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور سابق نگران وزیرداخلہ حارث نواز آمنے سامنے ،وزیراعلیٰ سندھ نے خراب صورتحال کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی۔

ان کا کہنا تھاکہ سندھ میں نگران حکومت کے دور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی، نگران حکومت نے سندھ کے ایس پی اور تھانیدار تبدیل کیے جیسے وہ سب میرے رشتے دار ہوں۔اسی لیے امن و امان کے مسئلے نے جنم لیا، ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔وزیراعلیٰ کے بیان پر سابق نگراں وزیر داخلہ حارث نواز نے ‘‘نو کمنٹ’’کہہ دیا۔میڈیا سے گفتگو میں حارث نواز نے کہا کہ انہوں نے کوئی ایس پی یا ایس ایچ او نہیں لگایا، تمام پوسٹنگ آئی جی نے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کیں، ان کے دور میں جرائم کا گراف بہت نیچے تھا۔ کچے میں جب تک وڈیروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، مقدمے نہیں بنیں گے ڈاکو ختم نہیں ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں