قرض ادائیگی کیلئے ادھار لینا پڑیگا

 قرض ادائیگی کیلئے ادھار لینا پڑیگا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کل آمدنی 7ہزارارب ہے جبکہ اس سال قرضوں کی ادائیگی تقریباً 8 ہزارارب ہوگی۔

 ایک ہزارارب قرضوں کی ادائیگی کے لئے ادھار لینا پڑے گا ۔ہمیں وسائل کا ضیاع روکنا ہوگا، معاشی نظام میں بہتری کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ انٹرن شپ پروگرام وقت کی ضرورت ہے ۔ بلوچستان میں نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں، تعلیمی نظام بہتربنا کر دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہوگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں