اسد قیصر کا فضل الرحمن کوفون ، رابطے باقاعدگی سے بڑھانے پراتفاق

اسد قیصر کا فضل الرحمن کوفون ، رابطے  باقاعدگی سے بڑھانے پراتفاق

اسلام آباد ( دنیا نیوز )پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ،دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور انتخابات کے بعد حکومت سازی کے عمل پر تبادلہ خیال کیا ۔

اسد قیصر نے وفاقی حکومت کے بننے اور چلنے کے عمل پر پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔اس دوران جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں رابطوں کو باقاعدگی سے بڑھانے پراتفاق کیا گیا ، رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دونوں جماعتیں حکومت سازی کے موجودہ عمل کو مسترد کرتی ہیں۔ اسد قیصر نے کہا یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے عوامی مینڈیٹ مجروح کیا گیا، عوامی مینڈیٹ مجروح کرنے کے عمل کیخلاف منظم جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے ، عوامی خودمختاری، آئینی بالادستی کیلئے تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں