ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا ہو گا، ترجمان صدر زرداری

 ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے  تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا  ہو گا، ترجمان صدر زرداری

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میثاق مفاہمت کی تجویز عصر حاضر میں انتہائی اہم ہے ۔

 راولپنڈی کے پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سیاسی جماعت اکیلے ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نہیں نکال سکتی۔ اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے سیاسی اختلافات پس پشت ڈالتے ہوئے آپس میں مل بیٹھنا ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں