پختونخوا حکومت :روٹی کی قیمت میں 5روپے کمی کا اعلان

پختونخوا حکومت :روٹی کی قیمت  میں 5روپے کمی کا اعلان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی روٹی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

وزیر خوراک خیبر پختونخوا طاہر شاہ کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور  200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے ہوگی، خیبر پختونخوا کی حکومت عوامی حکومت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے مزید انقلابی اور عوام دوست اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں