سپریم کورٹ:سندھ پولیس اہلکاروں کا کیڈر بدلنے کا فیصلہ کالعدم

سپریم کورٹ:سندھ پولیس اہلکاروں  کا کیڈر بدلنے کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے سندھ پولیس اہلکاروں کا کیڈرتبدیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں قائم بینچ نے سندھ پولیس میں آئی ٹی اہلکاروں کے کیڈر تبدیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

 ملازمین کے وکیل نے کہا 20 سال تھانوں میں نوکری کے بعد ملازمین کو نان یونیفارم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ،سندھ حکومت کے وکیل نے کہا سندھ ہائیکورٹ نے پولیس میں آئی ٹی کیڈر کو ہی غیرقانونی کردیا ہے ،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا ان ملازمین میں بیشتر نے تو تھانوں میں نوکری کرلی ہے ، ملازمین کو اب عام افسران کی طرز پر ہی ملازمت کا تجربہ ہے ، ڈی آئی جی سندھ پولیس نے کہا پولیس میں ایگزیکٹو، ٹی اینڈ ٹی اور لیگل تین ہی کیڈر ہیں، ان ملازمین کو ٹی اینڈ ٹی میں ٹرانسفر کیا جارہا ہے ،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاآپ سے نہ صوبہ سنبھل رہا ہے نہ اپنا ادارہ سنبھال پار ہے ہیں،عدالت عظمیٰ کے حکم میں کہا گیا کہ ان ملازمین کو سندھ پولیس میں ہی رکھ کر ترقی دی جائے ،20 سال نوکری کے بعد کیڈر تبدیل کرنے اور نان یونیفارم کرنے سے نقصان ہی ہوگا۔ یاد رہے کہ 113 ملازمین کو 2004 میں اے ایس آئی کمپیوٹر بھرتی کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں