نواز شریف کا پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے کا فیصلہ، ضلعی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرینگے

 نواز شریف کا پارٹی سیکرٹریٹ  میں بیٹھنے کا فیصلہ، ضلعی  عہدیداروں سے ملاقاتیں کرینگے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں اور پارٹی مسائل کے حل کیلئے قائد ن لیگ نواز شریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف رواں ہفتے سے پارٹی سیکرٹریٹ میں پاکستان بھر سے ن لیگ کے ضلعی عہدیداروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے ۔ قائد ملک بھر کے عہدیداروں سے باری باری علاقائی مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔نواز شریف پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں کے حوالے سے بھی پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں