خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں لاہور کی اے ٹی سی نے خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

عدالت میں پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گے ۔عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ خدیجہ شاہ کو 16 اپریل کو پیش کیا جائے ،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے وار نٹ گرفتاری جاری کیے ۔عدالت نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں ٹرائل میں طلب کررکھا ہے ، جبکہ خدیجہ شاہ پر تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں