اعجاز چودھری کی درخواست پر وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب

اعجاز چودھری کی درخواست پر وفاقی  حکومت سے تفصیلی جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جیل ٹرائل کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی درخواست پر وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

 عدالت نے جیل ٹرائل کے گزٹ نوٹیفکیشن کی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ صرف ایک کیس میں ہوا یا تمام کیسوں میں جیل ٹرائل ہوا ہے  درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نو مئی واقعات کے تھانہ شادمان اور تھانہ سرور کے کیسوں میں گرفتار کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر جیل ٹرائل کا حکم سنایا، ٹرائل کورٹ کا جیل ٹرائل کا فیصلہ بنیادی حقوق کیخلاف ہے ، عدالت جیل ٹرائل کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں