اسلم اقبال کی بیٹی کی شادی ،تقریب ختم ہوتے ہی پولیس چھاپہ

 اسلم اقبال کی بیٹی کی شادی ،تقریب ختم ہوتے ہی پولیس چھاپہ

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )سنی اتحاد کونسل کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ورہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال کی بیٹی کی شادی کی تقریب اختتام پذیر ہوتے ہی لاہور پولیس کا شادی ہال پر چھاپہ ،ہال انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی۔

تفصیلات کے مطابق میاں اسلم اقبال کی بیٹی کی شادی جو بلی ٹاؤن کے ایک شادی ہال میں گزشتہ روز سرانجام پائی ،تقریب میں تحریک انصاف کے پچاس سے زائد ارکان اسمبلی،سپیکر کے پی اسمبلی بابر سواتی ، اعظم سواتی سابق وزیر اعلیٰ  گلگت بلتستان خالد خورشید، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر ،سینیٹرز اور بیوروکریٹس بھی شریک تھے جبکہ سینئر صحافیوں، ڈاکٹروں ، دانشوروں سمیت ایک ہزار سے زائد مرد و خواتین نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔دوسری طرف جونہی تقریب ختم ہوئی تو پولیس نے ویمن سکیورٹی اہلکار وں کے ہمراہ شادی ہال پر چھاپہ مار کر انتظامیہ سے تفتیش شروع کر دی اور کہا کہ پولیس کو قبل از وقت آگاہ کیوں نہیں کیاگیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں