بہت سے لوگ جیل جائیں گے اور کچھ باہر آئیں گے :منظور وسان

 بہت سے لوگ جیل جائیں گے اور کچھ باہر آئیں گے :منظور وسان

کراچی (صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے لوگ جیل جائیں گے اور کچھ باہر آئیں گے۔

اپنے خوابوں اور پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور منظور وسان نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں،میں سیاسی لوگوں کو جیل میں بھیجنے کے حق میں نہیں ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں