ووٹرز کی تعداد 13کروڑ سے تجاوز کرگئی، نئے اعدادو شمار جاری

 ووٹرز کی تعداد 13کروڑ سے تجاوز کرگئی، نئے اعدادو شمار جاری

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کردیا ۔ ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ،ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ،سندھ میں 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ،خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ  21 لاکھ 83 ہزار168 اور بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 54 لاکھ 39 ہزار 666 ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216 ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کے انتخابات میں ووٹرزکی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار760 تھی، جو اب 13 کروڑ سے تجاوز کرگئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں