پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر مبینہ دھاندلی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا

 پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی  تینوں نشستوں پر مبینہ دھاندلی  کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت کی تینوں نشستوں پر مبینہ دھاندلی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیاگیا۔

 این اے 46 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل،این اے 47 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شعیب شاہین جبکہ این اے 48 پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیااور موقف اختیار کیا کہ آٹھ فروری انتخابات کے نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی، امیدواروں نے استدعا کی کہ مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار دیئے گئے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا حکم دیاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں