فلسطینی صورتحال پر اسلامی ممالک ایک ہو جائیں :فضل الرحمن

فلسطینی صورتحال پر اسلامی ممالک ایک ہو جائیں :فضل الرحمن

اسلام آباد (صباح نیوز)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطینی صورتحال تمام مسلم ممالک سے وحدت کا تقاضا کررہی ہے اور پوری امت مسلمہ اس سلسلے میں مملکت سعودیہ کی طرف دیکھ رہی ہے ۔

اس امر کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی رہائش گاہ پر سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی قیادت میں آنیوالے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔مولانا فضل الرحمن نے سعودی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس پروقار تقریب کے انعقاد پر سعودی حکام کے شکر گزار ہیں،پاکستانی علما نے مسلمانوں کی بیداری میں نمایاں ترین کردار ادا کیا ہے ،پاکستان کے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں علما کی نمائندگی موجود ہے جو بغیر کسی تفریق کے تمام طبقات اور مکاتب فکر کی آواز ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارے فلسطینی بھائی جس وحشیانہ صہیونی بربریت کا سامنا کررہے اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،صہیونی اسرائیل کو عالمی قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے جہاں انسانی حقوق کو پامال کرکے بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو قتل کیا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں