لودھراں :دو گروپوں میں فائرنگ ،3مزدوروں سمیت 4قتل

لودھراں :دو گروپوں میں فائرنگ ،3مزدوروں سمیت 4قتل

لودھراں(سٹی رپورٹر )اراضی کے تنازع پر منگلا برادری اور بلوچ برادری میں تصادم کے نتیجہ میں چار افراد قتل کر دیئے گئے ۔

پولیس کے مطابق بلوچ برادری کے چار جوان موٹر سائیکلوں  پر سوار ہوکر ملک مجیب منگلا کے ڈیرہ پر گئے اور جاتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ،منگلا برادری کی طرف سے جوابی فائرنگ پر حملہ آور پارٹی کا دلشاد بلوچ جس نے برقعہ پہن رکھا تھا قتل ہوگیا۔افسوسناک بات یہ بھی ہے کہ ملک مجیب منگلا کے ڈیرہ پر بیٹھے محنت کش محمد رفیق اور محمد بشیر کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا جن کو قتل کیا گیا۔مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ڈی پی او حسام بن اقبال جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،ان کا کہنا تھا کہ فرار ملزموں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں