پی ٹی آئی کی رجیم چینج میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے شیر افضل کے بیان سے لا تعلقی

پی ٹی آئی کی رجیم چینج میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے شیر افضل کے بیان سے لا تعلقی

اسلام آباد، لاہور (خصوصی نیوز رپورٹر، اپنے سیاسی رپورٹر سے ) پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رئوف حسن نے شیر افضل مروت کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے ٹی وی کے پروگرام میں پیش کردہ خیالات کو حقائق سے یکسر منافی قرار دیکر ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

ترجمان تحریک انصاف نے بیان میں کہا کہ شیر افضل کے خیالات تحریک انصاف کی حکمتِ عملی یا مؤقف کی کسی طور پر بھی نہ تو غمازی کرتے ہیں نہ انہیں حقیقت پر مبنی بیان سمجھتے ہیں۔ یہ ان کی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر بھی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت یا کارکنان کی تائید و توثیق حاصل نہیں۔ تحریک انصاف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ فوری طور پر منظرِعام پر لانے کا مطالبہ کردیا ،کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داریوں سے انحراف اور مِس کنڈکٹ کی مرتکب پنجاب حکومت کیخلاف کارروائی کی ضرورت ہے ،فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ کے مختلف صحافتی ذرائع سے سامنے آنے والے مندرجات کئی پہلوؤں سے اہم ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں