پرویز الٰہی کو ہسپتال سے کہیں بھی دوسری جگہ بغیر اجازت منتقل نہ کرنیکا حکم

 پرویز الٰہی کو ہسپتال سے کہیں بھی دوسری  جگہ بغیر اجازت منتقل نہ کرنیکا حکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی پمز ہسپتال سے جیل منتقلی کیخلاف دائر درخواست میں پرویز الٰہی کو ہسپتال یا اڈیالہ جیل سے کہیں بھی دوسری جگہ بغیر اجازت منتقل کرنے سے روکتے ہوئے پرویز الٰہی کا باقاعدہ علاج جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

گز شتہ روزپرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کے دوران وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اقدامات کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 19 اپریل تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور یہ حکم بھی دیاکہ ای ڈی پمز بھی آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کیلئے افسر کو نامزد کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں